تلاوتِ قرآ ن

  • حضرت عبداللہ بن عمر بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص دس آیات بقدر قیام کرے (قیام میں دس آیات تلاوت کرے) تو وہ غافلوں میں سے نہیں۔ جو قیام میں سوآیات پڑھے وہ فرمانبرداروں میں سے ہے اور جو شخص قیام میں ایک ہزار آیات تلاوت کرے تو وہ (نیکیوں کا) ذخیرہ کرنے والوں میں سے ہیں۔

    (سنن ابی داوُد ، جلد اول کتاب الصلوٰۃ، 1398)