تلاوتِ قرآ ن

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس مومن کی مثال جو قرآن مجید پڑھتا ہے۔ ترنج ( لیموں) جیسی اس کی خوشبو اور ذائقہ دونوں اچھے ہیں اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا ایسے ہے جیسے کھجور جس کا ذائقہ تو اچھا ہے لیکن خوشبو نہیں ہے ۔فاجر شخص جو قرآن پڑھتا ہے ایسے ہے جیسے ریحانہ(ایک خوشبو دار پودا)ہے اس کی خوشبو اچھی ہے اور ذائقہ کڑوا ہے اورایسا فاجر جو قرآن نہیں پڑھتا حنظلہ (اندرائن) جیسی ہے جس کا ذائقہ کڑوا ہے اور خوشبو نہیں ہے۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب،4829)