حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا ہر مہینہ میں ایک قرآن مجید پڑھو ۔ میں نے عرض کیا کہ میں تو اس سے زیادہ پڑھنے کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا پھر تم 20 راتوں میں قرآن مجید پڑھو میں نے عرض کیا کہ اس سے بھی زیادہ پڑھنے کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا پھر تم 7 دنوں میں قرآن مجید پڑھو اور اس سے زیادہ نہ کرو۔ ( یعنی اس سے کم وقت میں قرآن مجید ختم نہ کرو)۔
(مسلم ، کتاب الصیام)