حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو لشکر کا امیر بنا کر بھیجا وہ اپنے ساتھیوں کی امامت کرتے اور ہر سورت کے بعد قل ھو اللہ احد کی تلاوت کرتے تھے۔ جب لشکر واپس آیا تو لوگوں نے اس بات کا نبی کریم ﷺ سے ذکر کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس شخص سے پوچھو وہ ایسا کیوں کرتا تھا؟ جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا چونکہ اس سورت میں رحمن کی صفت ہے اس لئے میں اس کی تلاوت کو محبوب رکھتا ہوں ۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اس سے کہہ دو کہ اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت کرتا ہے۔
(مسلم، کتاب فضائل القرآن)