تلاوتِ قرآ ن

  • حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے بو المنذر ( ابی کعبؓ کی کنیت ہے) کیا تم جانتے ہو کہ کتاب اللہ کی سب سے عظیم آیت کونسی ہے۔میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا تمہارے نزدیک کتاب اللہ کی سب سے عظیم آیت کونسی ہے؟ میں نے عرض کیا(اللہ لَآ اِلٰہ الا ہو الحی القیومُ) (یعنی آیت الکرسی البقرہ 20 آیت 255)آپ ﷺ نے میرے سینہ پر ہاتھ مارا اور فرمایا اے ابو المنذر تمہیں یہ یہ علم مبارک ہو۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوٰۃ، 1460)(مسلم کتاب فضائل القرآن )