حضرت ابی امامہ بابلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت کیا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا اور دو روشن سورتوں کو پڑھا کرو۔ (سورۃ البقرہ، سورۃ آل عمران)کیونکہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئیں گی جس طرح دو بادل یا 2اڑتے ہوئے پرندوں کی قطاریں ہوں اور وہ اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کریں گی۔ سورۃ بقرہ پڑھا کرو اس کا پڑھنا باعث برکت ہے اور نہ پڑھنا باعث حسرت ہے ۔جادوگر اس کے حصول کی استطاعت نہیں رکھتے یعنی اس کا توڑ نہیں کرسکتے۔
(مسلم، کتاب فضائل القرآن)