صحابہ کرام کی فضیلت

  • حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ پر جب موت کا وقت آیا تو انہوں نے کہا کہ کتاب و سنت کا علم 4 آدمیوں سے حاصل کرو۔ ۱۔ابوالدرداءؓ۔ ۲۔سلمان فارسیؓ۔ ۳۔ابن مسعودؓ۔ ۴۔عبداللہ بن سلامؓ سے جو پہلے یہودی تھے اور پھر مسلمان ہوئے تھے۔ میں نے رسول کریم ﷺ سے سنا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا وہ 10 جنتیوں میں سے دسواں ہے۔

    (ترمذی)