صحابہ کرام کی فضیلت

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سعد بن معاذؓ کا جنازہ اٹھایا گیا تو منافقین نے کہا تعجب ہے کہ اس کا جنازہ بالکل ہلکا پھلکا ہے یہ اس لئے کہ اس نے بنو قریظۃ کے بارے میں غلط فیصلہ کیا تھا۔ رسول کریم ﷺ کو جب یہ بات پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا اس کے جنازہ کو فرشتوں نے اٹھایا ہوا تھا (اس لئے وہ ہلکا پھلکا محسوس ہورہا تھا)۔

    (ترمذی)