صحابہ کرام کی فضیلت

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صفیہؓ کو یہ خبر پہنچی کہ حفصہؓ نے انہیں یہودی کی بیٹی کہا ہے یہ سن کر وہ رونے لگیں۔ رسول کریم ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور پوچھا کہ آپ کیوں رو رہی ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ مجھے حفصہؓ نے یہودی کی بیٹی کہا ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اس میں کچھ شک نہیں کہ تم ایک پیغمبر کی بیٹی ہو اور تمہارے چچا بھی پیغمبر تھے اور بلاشبہ تم خود بھی ایک پیغمبر کے نکاح میں ہو وہ کس وجہ سے تم پر فخر کررہی ہیں؟ پھر آپ ﷺ نے حفصہؓ سے کہا اے حفصہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔

    (ترمذی، نسائی)