حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ (اے عورتو) دنیا والوں کی عورتوں میں سے تمہیں مریم بنت عمرانؑ ، خدیجہ بنت خویلدؓ، فاطمہؓ بنت محمد ﷺ اور فرعون کی بیوی آسیہؓ کی سیرت کافی ہے۔