حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا میری امت پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکرؓ ہیں اور (دین کے احکام میں) سب سے زیادہ مضبوط عمرؓ ہیں اور بہت زیادہ حیا والے عثمانؓ اور فرائض (علم وراثت) کا زیادہ علم رکھنے والے زید بن ثابتؓ ہیں اور قرات کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے ابی بن کعبؓ ہیں اور حلال و حرام کا زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبلؓ ہیں اور ہر امت میں ایک امانت دار آدمی ہوتا ہے اس امت کے امانت دار آدمی ابوعبیدہ بن جراحؓ ہیں۔
(ترمذی)