حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت کا بہترین زمانہ ان لوگوں کا ہے جن میں مجھے مبعوث کیا گیا ہے۔ پھر وہ جوان کے متصل ہونگے (تابعین) ۔پھر وہ جو ان کے متصل ہونگے (تبع تابعین) راوی بیان کرتے ہیں کہ اللہ جانتا ہے کہ آپؐ نے تیسرے زمانے کا ذکر کیا یا نہیں پھر ایسے لوگ ظاہر ہونگے جو گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی۔ وہ نذر مانیں گے لیکن پو ری نہیں کریں گے۔ وہ خیانت کریں گے اور ان کے پاس امانتیں نہیں رکھی جائیں گی اور (حرام کھا کھا کر) ان میں موٹاپا عام ہوجائے گا۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوم کتاب السنۃ4657)