صحابہ کرام کی فضیلت

  • حضرت عبدالرحمن بن ا خنس بیان کرتے ہیں کہ وہ مسجد میں تھے تو ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو (برے الفاظ سے) ذکر کیا۔ پس حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا۔ میں رسول اللہ ﷺ پر گواہی دیتا ہوں کہ میں نے انہیں فرماتے ہوئے سنا کہ دس افراد جنتی ہیں۔ نبی ﷺ جنتی ہیں، ابوبکرؓ جنتی ہیں، عمر ؓ جنتی ہیں، عثمان ؓ جنتی ہیں، علی ؓ جنتی ہیں، طلحہ ؓ جنتی ہیں، زبیر بن العوام ؓ جنتی ہیں، سعید بن مالک جنتی ؓ ہیں، عبدالرحمن بن عوف ؓ جنتی ہیں، اور اگر میں چاہوں تو دسویں کا نام بھی بتادوں۔راوی بیان کرتے ہیں کہ ان سے حاضرین مجلس نے کہا وہ کون ہے تو وہ خاموش ہوگئے راوی بیان کرتے ہیں انہوں نے پھر کہا وہ کون ہے؟ انہوں نے فرمایا وہ سعید بن زیدؓ ہے۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد سوم کتاب السنۃ4649)