حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں حدیث بیان کی کہ نبی ﷺ احد (پہاڑ) پر چڑھے ابوبکرؓ، عمرؓ اور عثمانؓ بھی آپؐکے پیچھے پیچھے چلے گئے پس وہ احد ان کی وجہ سے حرکت میں آگیا تو نبی ﷺ نے اپنا قدم مبارک اس پر مارا اور فرمایا احد ٹھہر جا (تم پر) ایک نبی صدیق اور دو شہید ہیں۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوم کتاب السنۃ4651)