صحابہ کرام کی فضیلت

  • حضرت ابی موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اشعری (قبیلہ کے لوگ) جب جہاد میں حاضر ہوتے یا مدینہ میں ان کے اہل و عیال کا کھانا کم ہوجاتا تو ان کے پاس جو کچھ ہوتا وہ اس کو ایک بڑے برتن میں اکٹھا کرلیتے تھے پھر آپس میں برابر تقسیم کرلیتے تھے۔ میں ان میں سے ہوں اور وہ مجھ سے ہیں۔

    (مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ)