صدقہ/ انفاق فی سبیل اللہ

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب کوئی عورت اپنے گھر کے کھانے میں سے کچھ خیرات کرے بشرطیکہ بگاڑ کی نیت نہ ہو۔ تو عورت کو بھی خیرات کرنے کا ثواب ملے گا جیسے خاوند کو اس مال کے کمانے کی وجہ سے اور داروغہ کو بھی اتنا ہی ‘ اور کسی کا ثواب دوسرے کے ثواب کو کم نہیں کرے گا۔

    (بخاری، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر :1342)