صحابہ کرام کی فضیلت

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میری والدہ مجھے رسول اکرم ﷺ کے پاس لے آئیں اور کہا کہ اللہ کے رسولؐ یہ انس میرا بیٹا ہے میں آپؐ کی خدمت کے لئے اس کو آپؐ کے پاس لائی ہوں۔ آپؐ اس کے حق میں اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے۔ آپؐ نے فرمایا اے اللہ اس کے مال اور اولاد میں برکت فرما۔ اللہ کی قسم میرا مال بہت زیادہ ہے اور آج میری اولاد اور اولاد کی اولاد 100 کے لگ بھگ ہیں۔

    (مسلم ، کتاب فضائل الصحابۃ)