حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا اللہ عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ تمہارے سامنے قرآن مجید پڑھوں ۔ابی رضی اللہ عنہ نے سوال کیا۔ کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں اللہ تعالیٰ نے تمہارا نام لیا ہے۔ پھر ابیؓ (خوشی سے) رونے لگے۔
(مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ)