حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص حلال کمائی سے ایک کھجور برابر صدقہ کرے اور اللہ حلال کمائی کو قبول کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنے داہنے ہاتھ لیتا ہے، پھر صدقہ دینے والے کے فائدے کے لئے اس کو پالتا ہے۔ جسے کوئی تم میں سے اپنا بچھڑا پالتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ پہاڑ برابر ہوجاتا ہے۔
(بخاری ، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر: 1327)