حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ایک دن نبی کریم ﷺ صبح کے وقت گئے اس وقت آپؐ کے جسم پر ایک چادر تھی حسن بن علی رضی اللہ عنہ آئے آپؐ نے اس کو چادر میں لے لیا۔ پھر حسین بن علیؓ آئے اور آپؐ کی چادر میں داخل ہوگئے پھر سیدہ فاطمہؓ آئیں اور آپؐ نے ان کو اس چادر میں داخل کرلیا ۔پھر علیؓ آئے آپؐ نے ان کو بھی چادر میں لے لیا۔ پھر یہ آیت پڑھی۔ (ترجمہ) اے اہل بیت ، اللہ تعالیٰ تم سے نجاست کو دور کرنے اور تم کو پورا پورا پاک کرنے کا ارادہ فرماتا ہے۔ (احزاب 33 آیت33)
(مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ)