حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے جنگ خندق کے دن لوگوں کو جہاد کی ترغیب دی تو زبیر رضی اللہ عنہ نے کہامیں حاضر ہوں۔آپؐ نے پھر ترغیب دی تو زبیرؓ نے کہا میں حاضر ہوں۔نبی کریمؐ نے پھر ترغیب دی تو زبیرؓ نے کہا میں حاضر ہوں ۔نبی کریمﷺ نے فرمایا ہر نبی کے حواری (خصوصی مددگار) ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیرؓ ہیں ۔
(مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ)