حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے مجھے لشکر ذات السلاسل میں امیر بناکر بھیجا میں نے آپؐ کے پاس آکر عرض کیا کہ آپؐ کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا عائشہ رضی اللہ عنہا ۔میں نے عرض کیا مردوں میں؟ آپؐ نے فرمایا ان کے والد ۔میں نے عرض کیا پھر کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا عمرؓ۔
(مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ)