صحابہ کرام کی فضیلت

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے آج کس نے روزہ رکھا ؟ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ نے عرض کیا کہ ’’ میں نے‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا تم میں سے آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’میں نے‘‘ آپ ﷺنے فرمایا تم میں سے کس نے آج مریض کی عیادت کی۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’میں نے ‘‘ تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا یہ سب کام جس شخص میں جمع ہوجائیں تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔

    (مسلم ،کتاب الزکوۃ )