حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول کریم ﷺ کی خدمت میں آکر آپ ﷺ سے کھانے کے لئے کچھ مانگا تو آپ ﷺ نے اسے آدھا وسق جو (ایک اناج) دے دیئے پھر وہ آدمی اور اس کی بیوی اور ان کے مہمان ہیشہ اس سے کھاتے رہے یہاں تک کہ اس نے اس کا وزن کرلیا پھر وہ رسول کریم ﷺ کی خدمت میں آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کاش کہ تم اس کا وزن نہ کرتے تو ہمیشہ تم اسی میں سے کھاتے رہتے اور وہ تمہارے لئے قائم رہتا۔
(مسلم ، کتاب الفضائل )