حضرت جابر بن انصاری رضی اللہ سے روایت ہے کہ انصار کی عورت نے آنحضرت ﷺ سے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ میں آپ ﷺ کے لئے ایسی چیز بنادوں جس پر آپ ﷺ (وعظ کے وقت) کریں کیونکہ میرا ایک غلام بڑھئی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا اچھا تیری خوشی، خیر اس نے منبر تیار کیا ۔جب جمعہ کا دن ہوا تو آنحضرت ﷺ اسی منبر پر جو تیار ہوا تھا بیٹھے، اتنے میں کھجور کی لکڑی جس پر ٹیکا دے کر آپ ﷺ خطبہ پڑھا کرتے تھے اُس سے آواز آنے لگی۔ قریب تھی پھٹ جائے آپ ﷺ منبر پر سے اترے اور اس کو سینے سے لگایا۔ اب وہ چھوٹے بچے کی طرح رونے لگی جس کو لوگ چپ کرواتے ہیں پھر چپ ہوگئی آنحضرت ﷺ نے فرمایا یہ لکڑی خطبہ سنا کرتی تھی اس لئے روئی۔
(بخاری، جلد اول کتاب البیوع حدیث نمبر:1966)