حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (مسجد نبوی میں) ایک کھجور کی کڑی تھی آپ ﷺ خطبہ سناتے وقت اس پر کھڑے ہوتے۔ جب آپ ﷺ کے لئے منبر رکھا گیا تو اس کڑی میں سے ہم نے (رونے کی) آواز سنی، جیسے دس مہینے کی گابھن اونٹنی آواز کرتی ہے۔ آپ ﷺ نے جب یہ حال دیکھا تو منبر پر سے اترے اور اپنا ہاتھ اس پر رکھا ۔پھر وہ آواز (بند ہوگئی) موقوف ہوئی۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الجمعہ حدیث نمبر:871)