حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت محمد ﷺ کو دیکھا اور عصر کی نماز کا وقت آن پہنچا تھا۔ لوگ پانی کی تلاش کررہے تھے لیکن پانی نہ ملا ۔آخر آنحضرت ﷺ کے پاس (تھوڑا سا) وضو کا پانی لایا گیا، آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ مبارک اس برتن میں رکھ دیا اور لوگوں سے فرمایا اس میں سے وضو شروع کرو۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے دیکھا پانی آپ ﷺ کی انگلیوں کے نیچے سے پھوٹ رہا تھا یہاں تک کہ (سب نے) وضو کرلیا۔ اخیر والے شخص نے بھی۔ (سبحان اللہ)
(بخاری، جلد اول کتاب الوضو حدیث نمبر:168)