آپ ﷺ کی شفاعت

  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا تم میرے لئے اللہ تعالیٰ سے وسیلہ طلب کیا کرو۔ صحابہ کرامؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول، وسیلہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا جنت کا سب سے اعلیٰ مقام ہے جہاں صرف ایک ہی آدمی پہنچ پائے گا اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ آدمی میں ہوں گا۔

    (ترمذی)