اللہ کا ذکر

  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔جب جنت کے باغوں پر گذرو تو خوب چرو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا۔یارسول اللہ ﷺ! جنت کے باغ کیا ہیں؟ ارشاد فرمایا۔ ذکرکے حلقے۔

    (ترمذی)