حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب اذان کی آواز سنو تو وہی کہو جو موذن کہتا ہے پھر مجھ پر درود بھیجو کیونکہ جو مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر اپنی دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے میرے لئے وسیلہ کی دعا مانگو۔ وسیلہ جنت میں ایک ایسا مقام ہے جو اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے ایک بندہ کو ملے گا اور جو کوئی میرے لئے وسیلہ کی دعا کرے گا اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوگی۔
(مسلم ، کتاب الصلوۃ )