آپ ﷺ کی شفاعت

  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو آدمی ہمیشہ لوگوں سے مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن ایسی (بری صورت میں) آئے گا کہ اس کے منہ پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہ ہوگا اور آپ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن سورج لوگوں کے نزدیک آجائے گا ان کے بدنوں سے اتنا پسینہ نکلے گا جو کانوں تک پہنچ جائے گا۔ اسی حال میں وہ (اپنی مخلصی کے لئے) آدمؑ سے فریاد کریں گے پھر موسیٰؑ سے پھر آنحضرت ﷺ سے، پھر آنحضرت ﷺ خلق کا فیصلہ کرنے کے لئے سفا رش کریں گے۔ آپ ﷺ چلیں گے یہاں تک کہ بہشت کے دروازے کا حلقہ تھام لیں گے اس دن اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا جتنے لوگ وہاں جمع ہوں گے سب اس کی تعریف کریں گے۔

    (بخاری، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر:1389)