حضرت فضالہ بن عبیدرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ تشریف فرما تھے۔ ایک صحابیؓ مسجد میں داخل ہوا، نماز پڑھی اور پھر دعا مانگی (ترجمہ) اے اللہ، مجھے معاف فرما اور مجھ پر رحم فرما۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اے نماز ادا کرنے والے، تم نے جلدی کی ہے جب تم نماز پڑھو اور تشہد میں بیٹھو تو اللہ تعالیٰ کی خوب حمدو ثنا بیان کرو جس کا وہ مستحق ہے اور مجھ پر درود بھیجو پھر دعا کرو۔ اس کے بعد ایک اور آدمی نے نماز ادا کی۔ اس نے اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا کی اور نبی کریم ﷺ پر درود بھیجا۔ نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا۔ اے نماز ادا کرنے والے، دعا کرو، تمہاری دعا ضرور قبول ہوگی۔
(ترمذی)