درود و سلام کی فضیلت

  • حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میں دعا مانگتے وقت آپ ﷺ پر کثرت کے ساتھ درود بھیجتا ہوں۔ میں آپ ﷺ پر کس قدر درود بھیجوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا جس قدر تم چاہو۔ میں نے عرض کیا چوتھائی کے برابر؟ آپ ﷺ نے فرمایا جس قدر تم چاہو اگر زیادہ کرو تو بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا نصف کے برابر۔ آپ ﷺ نے فرمایا جس قدر تم چاہو اگر (نصف سے) زیادہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا 2تہائی کے برابر۔ آپ ﷺ نے فرمایا جس قدر تم چاہو اگر زیادہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا میں اپنی دعا کے تمام اوقات آپ ﷺ کے لئے ہی خاص کردوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا پھر تو تمہاری تمام ضرورتیں پوری ہوجائیں گی اور تمہارے گناہ بھی معاف ہوجائیں گے۔

    (ترمذی)