درود و سلام کی فضیلت

  • حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تمہارے دنوں میں سے افضل دن جمعہ کا ہے، اس میں آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا، اسی دن ان کی روح قبض ہوئی، اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اس دن مجھ پر کثرت کے ساتھ درود پڑھو اس لئے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔صحابہ کرامؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ آپ ﷺ پر ہمارا درود کیسے پیش کیا جائے گا جب کہ آپ ﷺ انتقال فرماچکے ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے زمین (کی مٹی) پر انبیاء کے اجسام کو حرام قرار دیا ہے۔

    (نسائی )