حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ کا قدر درمیانہ تھا ۔آپؐ کانہ بالکل گورا رنگ تھا اور نہ بالکل گندمی اور نہ بالکل گنگھریالے بال تھے نہ بالکل سیدھے ۔اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو 40 سال کی عمر میں نبوت عطا فرمائی آپؐ 10 سال مکہ مکرمہ میں رہے ۔63 سال کی عمر میں آپؐ نے وصال فرمایا اور اس وقت آپؐ کے سر اور داڑھی مبارک میں 20 بال بھی سفید نہیں تھے۔
(مسلم ،کتاب الفضائل )