حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ صحابہ کے ایک حلقہ میں تشریف لے گئے اور ان سے دریافت فرمایا۔ تم یہاں کیسے بیٹھے ہو؟ انہوں نے عرض کیا۔ہم اللہ تعالیٰ کا ذکرکرنے اور اس بات کا شکر ادا کرنے کے لئے بیٹھے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہم کو اسلام کی ہدایت دے کر ہم پر احسان کیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا۔اللہ کی قسم! کیا تم صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہو؟صحابہ نے عرض کیا۔اللہ کی قسم! صرف اسی لئے بیٹھے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا۔میں نے تمہیں جھوٹا سمجھ کر قسم نہیں لی بلکہ بات یہ ہے کہ جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے تھے اور یہ خبر سناگئے کہ اللہ تعالیٰ تم لوگوں کی وجہ سے فرشتوں پر فخر فرمارہے ہیں۔
(مسلم)