حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں سفر اور حضر دونوں میں آپؐ کی خدمت میں رہا ۔اللہ کی قسم اگر میں نے کوئی کام کیا تو آپ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ تم نے یہ کام اس طرح کیوں کیا اور اگر میں نے کوئی کام نہیں کیا تو آپؐ نے یہ نہیں فرمایا کہ تم نے یہ کام کیوں نہیں کیا۔
(مسلم ،کتاب الفضائل)