اخلاق وکردارِ رسول ﷺ

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم لوگوں میں سب سے زیا دہ حسین سب سے زیادہ سخی اور سب سے زیادہ بہادر تھے۔ ایک رات مدینہ والے خوفزدہ ہوگئے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین خوفناک آواز کی طرف گئے راستہ میں ان کو رسول اکرم ﷺ اس جگہ سے واپس آتے ملے۔ آپؐ ابو طلحہؓ کے گھوڑے کی ننگی پیٹھ پر سوار تھے۔ آپؐ کی گردن مبارک میں تلوار تھی اور آپؐ فرمارہے تھے تم خوفزدہ نہ ہو ،تم خوفزدہ نہ ہو۔ آپؐ نے فرمایا میں نے اس (گھوڑے) کو سمندر کی طرح رواں دواں پایا۔

    (مسلم ،کتاب الفضائل)