اخلاق وکردارِ رسول ﷺ

  • حضرت عطاء بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے ملا اور میں نے اس سے کہا آنحضرت ﷺ کا حال جو تورات شریف میں مذکور ہے وہ مجھ سے بیان کرو۔ انہوں نے کہا اچھا خدا کی قسم !آنحضرت ﷺ کی بعض صفتیں تورات میں وہی مذکور ہوئی ہیں جو قرآن میں ہیں۔ اے پیغمبر ہم نے تجھ کو گواہ بناکر بھیجا اور خوشی سنانے والا اور ڈرانے والا ان پڑھ لوگوں یعنی عربوں کو بچانے والا تو میرا بندہ ہے اور پیغام والا میں نے تیرا نام متوکل رکھا ہے نہ اکل کھڑا ہے نہ سخت دل، نہ بازاروں میں غل مچانے والا اور برائی کا بدلہ برائی نہیں کرتا بلکہ معاف کرتا ہے اور بخش دیتا ہے اور اللہ اس پیغمبر کو دنیا سے نہیں اٹھائے گا جب تک ٹیڑھی شریعت کو اس سے سیدھی نہ کرے یعنی لوگ لا الہ الا اللہ نہ کہنے لگیں اور اس کے سبب سے اندھی آنکھیں، بہرے کان، غلاف چڑھے دل کھول نہ دے۔

    (بخاری ،جلد اول کتاب البیوع ،حدیث نمبر1993)