حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول کریم ﷺ کا یہ ارشاد یاد ہے۔ شک و شبہ والی چیزوں کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو اختیار کرو جن میں شک و شبہ نہ ہو بلاشبہ سچائی باعث اطمینان ہے اور جھوٹ بے چینی پیدا کرتا ہے۔