حضرت ہشام بن حکیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں میں نے دیکھا کہ حمص (جگہ کا نام) کے حاکم نے کچھ لوگوں کو جزیہ (ٹیکس) نہ دینے کی وجہ سے دھوپ میں کھڑا کر رکھا ہے۔ پوچھا :۔ یہ کیا ہے؟ میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو( بلاوجہ) سزا دیتے ہیں۔
(مسلم، کتاب البر والصلۃ )