حضرت ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ظالم کو کچھ وقت کے لئے مہلت دیتے ہیں اور جب اس کو پکڑ لیتے ہیں تو پھر نہیں چھوڑتے پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔
(ترجمہ) : اور جب بھی آپ کا رب کسی ظالم بستی کو پکڑتا ہے تو اس کی گرفت ایسی ہی سخت ہوتی ہے بے شک اللہ تعالیٰ کی پکڑ سخت اور درد ناک ہے۔ (سورۃ الاعراف ۱۱: آیت۱۰۲)