حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس نے دوسرے کسی کی عزت یا آبرو ریزی کی ہو یا اور کوئی ظلم کیا ہو تو وہ آج دنیا میں معاف کرالے اس دن سے پہلے جہاں نہ روپیہ ہوگا نہ اشرفی ۔البتہ نیک عمل اس کے پاس ہوگا وہ لے لیا جائے گا اس ظلم کے موافق اور اگر (اس کے نامہ اعمال میں) نیک عمل نہ ہوگا تو مظلوم کی برائیاں لے کر اس پر ڈال دی جائیں گی۔
(بخاری، جلد اول کتاب المظالم حدیث نمبر :2285)