نشہ کرنا

  • حضرت دیلم الحمیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺسے دریافت کیا تو میں نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ ہم سرد علاقے کے باشندے ہیں ہم وہاں سخت جانفشانی والا کام کرتے ہیں اور ہم گندم سے شراب بناتے ہیں ہم اپنے علاقے کی سردی اور اپنے سخت مشقت والے کام میں اس کے ذریعے توانائی حاصل کرتے ہیں (کیا یہ جائز ہے) ۔آپ ﷺ نے فرمایا کیا وہ نشہ آور ہے؟ میں نے کہا جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا تو پھر اس سے اجتناب کرو۔ میں نے عرض کیا لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا اگر وہ نہ چھوڑیں تو انہیں قتل کرو۔

    (سنن ابی داوُد، کتاب الاشربۃ جلد سوئم حدیث نمبر :3683)