حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی کو تحفہ دے یا کوئی چیز ہبہ کردے اور پھر اس سے واپس لے لے۔ بجز والد کے جو اپنے بیٹے کو دیتا ہے (وہ واپس لے سکتا ہے) ۔اور جو شخص تحفہ دے کر واپس لے لیتا ہے اس کتے کی مانند ہے جو کھاتا ہے اور جب پیٹ بھر جاتا ہے تو قے کردیتا ہے اور پھر اپنی قے نگل لیتا ہے۔
(سنن ابی داوُد،جلد دوم کتاب البیوع 3539)