اللہ کا ذکر

  • حضرت ابی عیاش زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو آدمی صبح کے وقت یہ دعائیہ کلمات کہے گا۔  لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شئی قدیر ۔ ترجمہ:(اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے، اسی کے لئے حمدو ثنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے) تو اسے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب حاصل ہوگا اور اس کے نامہ اعمال میں 10 نیکیاں شامل ہوں گی اور 10برائیاں مٹادی جائیں گی اور 10 درجات بلند ہونگے اور وہ شام تک شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا اور اگر یہ کلمات شام کے وقت کہے تو اس کے لئے صبح تک اسی کے مطابق بدلہ ہوگا۔

    (ابودا وُد ،ابن ماجہ)