تحفہ دینا

  • حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ازد قبیلے کے ایک شخص کو جس کو(عبداللہ) بن اتیہ کہتے تھے زکوۃ تحصیل کرنے پر مامور کیا جب وہ لوٹ کر آیا تو کہنے لگا یہ مال تو آپؐ کا ہے اور یہ مال مجھ کو تحفہ ملا ہے۔ آپؐ نے فرمایا اپنے باوا یا میاں کے گھر بیٹھا رہتا پھر دیکھتے کوئی اس کو تحفہ دیتا ہے۔ یہ نہیں قسم اس خدا کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو کوئی زکوۃ کے مال میں سے کچھ چرا رکھے ،وہ قیامت کے دن اپنی گردن پر لادے اس کو لائے گا ۔اونٹ ہوگا تو وہ بڑبڑا کر رہا ہوگا ۔گائے ہوگی تو وہ بھائیں بھائیں کرتی ۔بکری ہوگی تو وہ میں میں کرتی ہوگی۔ پھر آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ ہم لوگوں نے آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی آپؐ نے فرمایا اللہ میں نے تیرا حکم پہنچادیا یا اللہ میں نے تیرا حکم پہنچادیا۔

    (بخاری ،کتاب الہبۃ ،حدیث نمبر2425)