تحفہ دینا

  • حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ منبر پر (کوفہ میں خطبہ سنارہے تھے) کہتے تھے میرے باپ نے مجھ کو کچھ دیا (ایک غلام) ۔عمرہ بنت رواحہ (میری ماں) نے کہا میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گی جب تک تو آنحضرت ﷺ کو (اس ہبہ کا) گواہ نہ بنادے۔ یہ سن کر میرا باپ آنحضرت ﷺ کے پاس آیا کہنے لگا عمرہ بنت رواحہ کے پیٹ سے جو میرا بیٹا ہے اس کو میں نے کچھ دیا ہے اس کی ماں کہتی ہے کہ آپؐ کو میں گواہ کردوں یارسول اللہ ۔آپؐ نے فرمایا کیا تو نے اور بیٹوں کو بھی ایسا ہی کچھ دیا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ آپؐ نے فرمایا لوگو اللہ سے ڈرو اور اپنی اولاد میں انصاف کرو ۔یہ سن کر میرا باپ لوٹ گیا اور اپنی دی ہوئی چیز پھیر لی۔

    (بخاری ،جلد اول کتاب الہبۃ ،حدیث نمبر2416)