حضرت بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ آنحضرت ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے میں نے اپنے بیٹے (نعمان) کو ایک غلام (اس کانام معلوم نہیں ہوا) دیا ہے۔ آپؐ نے پوچھا کیا تو نے سب بیٹوں کو ایسا ہی غلام دیا ہے۔ انہوں نے کہا نہیں، آپؐ نے فرمایا تو اس کو واپس لے لو۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الہبۃ ،حدیث نمبر2415)