نشہ کرنا

  • حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور جس شخص کی موت اس حال میں واقعہ ہوئی کہ وہ شرابی تھا اور اس پر مداومت تھی (یعنی اس نے توبہ نہیں کی) تو ایسا شخص آخرت میں (شراباً طھوراََ) پاکیزہ شراب نہیں پئے گا (یعنی ایسا شخص جنت میں نہیں جائے گا)۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الاشربۃ حدیث نمبر :3679)